• Village Nammal PO Nammal UC Nammal District Abbottabad
  • (123) 456-7890
  • admin@gadf.org.pk
DONATE NOW
In

تعمیر سڑک جباں ٹو کھن روڈ

علاقے میں تعمیر و ترقی اور بے سہارا لوگوں کی امداد کا عزم گلزار عباسی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کی اولین ترجیح رہا ہے ۔ اس جدید دور کی بنیادی ضرورت اور رابطے کا اہم ذریعہ سڑکیں ہیں۔ گلزار عباسی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے اس سلسلے میں علاقے کی سڑکوں کی صفائی اور اپنی مدد آپ کے تحت نئی تعمیر ہونے والی سڑکوں کے لیے اس سے پہلے بھی لاکھوں روپے کی خطیر رقم خرچ چکے ہیں ۔ آج گلزار عباسی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے چیرمین اعجاز احمد عباسی نے نو تعمیر سڑک جباں ٹو کھن روڈ کے فیز ٹو اور تھری کے لیے 50000 روپے کی رقم تحریک جباں ٹو کھن روڈ کے عمائدین کے احوالے کر دی ۔ اس سے پہلے فیز ون میں اسی سڑک کے لیے 300 لیٹر ڈیزل بھی دیا جا چکا ہے ۔
ہماری نیک تمنائیں اہلیان علاقہ اور تحریک کے عمائدین کے ساتھ ہیں کیونکہ اس سڑک کی تعمیر سے اپر بیلٹ کے تمام گاوں میں رابطے کے ذریعے ہموار ہونگے اور مستقبل میں ٹورزم کے احوالے سے ایک اہم سنگ میل عبور کیا جا سکتا ہے ۔