
نوٹس بک تقسیم پروجیکٹ
گلزار عباسی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن پاکستان
امید ہے آپ تمام احباب خیر و عافیت سے ہونگے ۔گلزار عباسی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یونین کونسل نمل کے مختلف پرائمری ، مڈل اور ہائی سکولز میں نوٹس بک تقسیم پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرحلے کے آغاز میں یونین کونسل کے دو ہائی سکولز میں پچاس پچاس مستحق بچوں میں نوٹس بک تقسیم کی گئی ۔ تقسیم کی نگرانی گلزار عباسی ڈویلمپنٹ فاونڈیش کے چیرمین اعجاز احمد عباسی صاحب نے کی ۔
دوسرے مرحلے میں اپر بیلٹ کے 10 پرائمری سکولز اور دو مڈل سکولوں کے مستحق بچوں میں نوٹس بک تقسیم کی جائے گی ۔
دوسرے مرحلے کا آغاز عید کی تعطیلات کے بعد مورخہ 23 جولائی سے کیا جائے گا ۔
اس پروجیکٹ کا مقصد علاقے کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کی مدد کرنا ہے ۔ مہنگائی کے اس دور میں غریب لوگوں کے لیے بے حد مشکل ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے تعلیمی اخراجات پورے کریں ۔اس سلسلے میں گلزار عباسی ڈویلمپنٹ فاونڈیش نے اس پروجیکٹ کا آغاز کیا۔
تعلیم سب کے لیے کے موٹو پر عمل کرتے ہوئے گلزار عباسی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے علاقے کے ان تمام مستحق بچوں میں نوٹس بک تقسیم کرنے کا ارادہ کیا جن کے والدین کو ان کے تعلیمی اخراجات اٹھانے میں مشکل درپیش ہے اور ایسی ہی مجبوریوں کی بدولت والدین اپنے بچوں کو تعلیم سے دور کر کے چھوٹی عمر میں مزدوری پر لگا دیتے ہیں۔جس سے ایک روشن مستقبل تاریک راہوں کی نظر ہو جاتا ہے ۔
انشاللہ مستقبل میں گلزار عباسی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن علاقے میں تعلیمی احوالے سے انقلابی تبدیلیاں لائے گی ۔ ہمارے لیے دعا گو رہے کے اللہ پاک ہمیں علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے موقع دیں ۔