• Village Nammal PO Nammal UC Nammal District Abbottabad
  • (123) 456-7890
  • admin@gadf.org.pk
DONATE NOW
In

Ramzan Package

$120000

NEEDED DONATION
PHASES
0.63%

$750

COLLECTED DONATION

امید ہے آپ تمام احباب خیروعافیت سے ہونگے اور رمضان المبارک کی برکت سے لطف اندوز ہو رہے ہونگے. ہر سال کی اس سال بھی گلزار عباسی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے رمضان پیکج پروگرام پر کام کیا اور یونین کونسل نمل کے تمام غریب اور سفید پوش گھرانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا. چونکہ رمضان کے مہینہ میں ہر طرح کی نعمتیں ہمارے درمیان موجود ہوتی ہیں اور ایسے میں کچھ لوگ ہمارے درمیان ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی نگاہ ہم پر مرکوز ہوتی ہے. وہ اللہ پر توکل رکھتے ہیں اور کسی مسلمان بھائی کی مدد کے انتظار میں ہوتے ہیں.
گلزار عباسی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے ہمیشہ کی طرح ان غریب اور سفید پوش لوگوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر لاتے ہوئے ان کے گھر تک رمضان پیکج کی تقسیم کو یقینی بنایا.
رمضان پیکج کے سلسلے میں یونین کونسل نمل کے 121 مستحق گھرانوں کی مالی معاونت کی گئی. اس پروجیکٹ کے توسط اے فی گھرانہ مبلغ 4000 کی مدد کی گئی. یوں تقریباً اس پروجیکٹ میں مجموعی طور پر 5 لاکھ سے اوپر کی رقم خرچ کی گئی.
گلزار عباسی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کی ایگزیکٹو باڈی اس پروجیکٹ کو پایہ تکمیل پہنچانے والے اپنے تمام ڈونر اور آرگنائزرز صاحبان کی بےحد مشکور و ممنون ہے جنہوں نے اس پروجیکٹ کو پایہ تکمیل پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا.